Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں طلبہ اور والدین کی پریشانی ختم نہ ہوسکی

تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں طلبہ اور والدین کی پریشانی ختم نہ ہوسکی
January 31, 2016
لاہور(92نیوز)تعلیمی ادارے یکم فروری کو دوبارہ کھلیں گے یا نہیں اس حوالے سے طلبہ اور والدین کی پریشانی ختم نہ ہو سکی  بارہ اسکولوں نے سکیورٹی فراہم کرنے تک اپنی برانچز کو کھولنے سے انکار کر دیا ہے پرائیویٹ اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سکیورٹی کے لیے حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار پر عمل کیا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بند کیے گئے تعلیمی اداروں یکم فروری کو کھلیں گے یا نہیں یہ عقدہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا چیئرمین پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری کو سکول کھولیں گے سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی  جبکہ سکولوں کے خلاف درج مقدمات خارج کیے جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کو بنیاد بنا کر فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ بارہ اسکولوں لاکاس، سٹی اسکول، بیکن ہاﺅس، ایجوکیٹر، پی این ایس، لرننگ الائنس، کڈزکیمپس، لاہور پری اسکول، سلامت سکول، سمارٹ اسکول، جمبوری پلے اینڈ میوزک، بی ارلی ایئرز نے سیکورٹی فراہم کرنے تک اپنی برانچز کھولنے سے انکارکر دیا۔ نجی اسکولوں کے ترجمان تبریز بخاری کے مطابق سکیورٹی کے لیے حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار پر عمل کیا اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کام بچوں کو تعلیم دینا ہے جبکہ سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا کام ہےسکیورٹی خدشات کی وجہ سے دیواروں کو اونچا کیا، خاردار تار لگائے اور مورچے بھی بنائے اس سے زیادہ کیا کر سکتے ہیں تبریز بخاری کے مطابق حکومت سکیورٹی کے لیے طے شدہ ضابطے سے زیادہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ لاہور کے متعدد نجی اسکولوں نے طلبہ کو یکم فروری کو اسکول نہ آنے کا پیغام بھیج دیاہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ پریشان ہیں، امتحانات سر پر ہیں جبکہ حکومت مذاق میں پڑی ہوئی ہے۔ والدین نے مطالبہ کیا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرے۔