Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تعلیمات نبوی پر نہ صرف خودعمل کرنا ہوگا بلکہ دوسروں تک بھی پہنچانا ہونگی : علمائے کرام

تعلیمات نبوی پر نہ صرف خودعمل کرنا ہوگا بلکہ دوسروں تک بھی پہنچانا ہونگی : علمائے کرام
December 11, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل سیرت کانفرنس میں علمائے کرام کے ساتھ ساتھ غیرمسلم بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدح سرا نکلے۔ علماء نے کہا کہ ہمیں تعلیمات نبوی پر نہ صرف خود عمل کرنا ہو گا بلکہ رسول کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات دوسروں تک بھی پہنچانا ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق کل جہانوں کے لیے رحمت بن کر آنے والے محبوب رب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پرصوبائی دارالحکومت  لاہور میں انٹرنیشنل سیرت کانفرنس ہوئی۔جس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔ جشن میلادالنبی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ ربیع الاول خوشیوں اور رحمتوں کا ماہ مبارک ہے۔

کانفرنس میں علمائے کرام کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام انسانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کے بعد ہی کفر کے اندھیروں میں سسکتی اور بھٹکتی انسانیت کو نجات حاصل ہوئی۔ دنیا کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے کا واحد حل تعلیمات محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل ہے۔