تشدد کیس : بنگالی کرکٹر شہادت حسین نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا
ڈھاکا(سپورٹس ڈٰیسک)بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین نے خودکو قانون کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے الزام میں انٹرنیشنل کرکٹر شہادت حسین کی بیوی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق شہادت حسین چھ ستمبر سے مفرور تھے اور پولیس ان کی تلاش میں تھی تاہم آج وہ خود ہی قانون کے سامنے پیش ہوگئے۔ بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر کو اس وقت معطل کردیا گیا تھا جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکا کی گلی سے ایک گیارہ سالہ بچی کو زخمی حالت میں روتے ہوئے دیکھا جو شہادت حسین کے گھر ملازمہ تھی۔
خادمہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کرکٹر شہادت حسین کے گھر کام کرتی تھیں جہاں کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔