Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک ڈرامہ ’’ ارطغرل ‘‘ کے فنکاروں کا کراچی میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا دورہ

ترک ڈرامہ ’’ ارطغرل ‘‘ کے فنکاروں کا کراچی میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا دورہ
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کے فنکاروں نے کراچی میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا دورہ کیا، ترک فنکاروں نے پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر تشکر کا اظہار کیا۔

مشہور ترک سیریز ارطغرل کے ستاروں مسٹرکنگیز کوسکن المعروف ترگت الپ اورنورتین سونمیزالمعروف بامسی بے نے اسپیشل سکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ فنکاروں نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کی تعریف کی۔

فنکاروں نے ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن کی جانب سے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔