Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک پولیس نے کریک ڈاون کر کے داعش کے جنگووں سمیت1050 افراد گرفتار کر لئے

ترک پولیس نے کریک ڈاون کر کے داعش کے جنگووں سمیت1050 افراد گرفتار کر لئے
July 28, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں کریک ڈاون کے دوران داعش سمیت مختلف شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار پچاس افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں ساٹھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔ ترک وزیر اعظم احمد داو¿د اوغلو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے غیرملکی باشندے ترکی میں داعش کےلئے کام کر رہے تھے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ ترکی غیرملکی جنگجووں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا ان کی سوچ غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی چار کروڑ سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔ ترک پولیس نے کریک ڈاون کے دوران شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے بیسیوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش اور کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے بھی کیے ہیں۔