ترک وفد کل مظفرآباد کا دورہ کرے گا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وفد کل مظفرآباد کا دورہ کرے گا، ترک میڈیا کا وفد دورے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق آگاہی حاصل کرے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک صحافی مقامی آبادی اوربھارتی فائرنگ سے متاثرین کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ترک صحافی 18 ستمبر کو چکوٹھی بھی جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ترک وفد کو فروری میں پاکستان، بھارت کشیدگی پر بریفنگ دی گئی ، ایل او سی، ورکنگ بائونڈری کی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں، خطے پر اثرات سے متعلق سے بھی آگا ہ کیا گیا۔