Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک وزیر قومی دفاع جلد 2 روزہ ہنگامی دورہ پر پاکستان آئیں گے

ترک وزیر قومی دفاع جلد 2 روزہ ہنگامی دورہ پر پاکستان آئیں گے
August 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار جلد 2 روزہ ہنگامی دورہ پر پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطح مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، پاک، ترک دفاعی، فوجی، سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا، افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر بھی گفتگو ہو گی۔ پاک، ترک مشترکہ دفاعی پیداواری منصوبے مرکز نگاہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔