Friday, September 30, 2022

ترک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے صوبے سیرنک میں تازہ فضائی حملے، کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا

ترک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے صوبے سیرنک میں تازہ فضائی حملے، کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا
سیرنک (ویب ڈیسک) ترک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے جنوب مشرقی صوبے سیرنک میں تازہ حملے کئے ہیں۔ فضائی کارروائی میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے سیرنک کے علاقے میں شدید بمباری کی ہے جہاں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجو سرگرم ہیں۔ فضائی کارروائی میں ترکی فضائیہ کے تیس ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا جس سے پارٹی کے ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچا، اس سے قبل کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں نے فوجی بٹالین پر حملہ کر کے تین جوانوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مشتبہ کردش جنگجوؤں کے حملوں میں اب تک ترک فوج کے بارہ اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔