Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
August 30, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک فضائیہ کے شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر حملے، فضائی حملے ترک فضائیہ کے ایف 16طیاروں سے شام میں ٹھکانوں پر کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی اتحادی افواج میں شامل ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں۔ یہ تازہ حملے امریکا اور ترکی کے مشترکہ آپریشن کا حصہ ہیں۔ ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے سرحدی علاقوں میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر ایف سولہ جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی۔ ترکی نے حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران شدت پسندوں تنظیموں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی ہے جبکہ شام کی سرحد کے قریب فضائی اڈوں پر امریکی جیٹ طیاروں کو بھی رسائی دی گئی ہے۔ وزرات خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا جنگی طیاروں نے گزشتہ روز اتحادی افواج کےساتھ مل کر داعش کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو ترکی کی سلامتی کے لیے خطرہ تھے۔ اس سے قبل جمعرات کو داعش کے جنگجوو¿ں نے شام کے شمال میں ترکی کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے پانچ دیہات کا محاصرہ کر لیا تھا۔