ترک صدر کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کر دیا

انقرہ (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کر دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ترک حکومت نے شہریوں سے واٹس ایپ کے قومی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ترک صدر نے حالیہ بیان میں کہا تھا آئیں مل کر ڈیجیٹل فسطائیت کیخلاف کھڑے ہو جائیں۔
سربراہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آفس علی طٰہٰ کے مطابق غیرملکی ایپلی کیشنز ڈیٹا سیکورٹی کیلئے سنگین خطرات رکھتی ہیں۔ ترک شہری مقامی، قومی سافٹ ویئر پر منتقل ہو جائیں۔
بائیکاٹ کے پہلے 24 گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد ترک شہری مقامی ایپ ’’بیپ‘‘ پر منتقل ہو گئے۔