Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک صدر کا پاکستانی ہم منصب کو فون، ٹرمپ کا طرز عمل نا پسندیدہ قرار دیدیا

ترک صدر کا پاکستانی ہم منصب کو فون، ٹرمپ کا طرز عمل نا پسندیدہ قرار دیدیا
January 3, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں آگیا ۔ ترک صدر نے پاکستانی صدر ممنون حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امریکی صدر کا طرز عمل ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف ٹویٹ پر ترکی کے صدر طیب رجب اردوان نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ طیب اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے طرز عمل کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے تاریخی قربانیاں دیں ۔  ہرقسم کے حالات میں پاکستان کےشانہ بشانہ ہیں ۔