Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک صدر کا ملک میں تمام ملٹری سکول بند کرنے کا اعلان‘ 50ہزار پاسپورٹ منسوخ

ترک صدر کا ملک میں تمام ملٹری سکول بند کرنے کا اعلان‘ 50ہزار پاسپورٹ منسوخ
July 31, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعدصدر طیب اردگان کے سخت گیر اقدامات جاری ہیں۔ حکومت نے ملک میں تمام ملٹری سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پچاس ہزار افراد کے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ملٹری سکولز بند کر کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور اسی یونیورسٹی کی بنیاد پر آرمی، ائیر فورس اور نیول اکیڈمیز قائم کی جائیں گی۔ ترک صدر نے نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن اورچیف آف اسٹاف کواپنے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آئینی تبدیلیوں کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کیاجائے گا۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ تمام فوجی کمانڈرز وزیردفاع کو رپورٹ کریں گے۔ نئی تبدیلیوں سے فوج مزید مضبوط ہوگی۔ ترکی میں چار ملٹری سکول ہیں جن میں پانچ ہزار کیڈٹس زیر تربیت ہیں۔ ترک وزارت داخلہ نے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ پر پچاس ہزار افراد کے پاسپورٹس منسوخ کر دیے ہیں۔ ترک حکومت نے سات سو اٹھاون باغی فوجیوں کو بھی جیل سے رہا کر دیا ہے۔