Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ترک صدر نے پل پر کھڑے نوجوان کو خودکشی کرنے سے بچا لیا

ترک صدر نے پل پر کھڑے نوجوان کو خودکشی کرنے سے بچا لیا
December 26, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) لیڈر ہو تو ترکی کے صدر طیب اردگان جیسا جن کا پروٹوکول لوگوں کو موت کی وادی میں نہیں پہنچاتا بلکہ زندگی بچاتا ہے۔ زندگی داو پر لگا کر دریا میں کودنے والے کو گلے سے لگا لیا اور یوں اس کے دل میں زندگی کی خواہش پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردگان کا قافلہ آج محو سفر تھا کہ انہوں نے دیکھا ایک شخص پل پر کھڑا دریا میں کودنے والا ہے۔ ترک صدر نے ڈرائیور کو فوراً گاڑی روکنے کا حکم دیا۔ قافلے میں موجود پروٹوکول افسران گاڑیوں سے باہر نکلے اور نوجوان کی طرف چلے گئے۔ ترک صدر نے پوچھا کہ اس نوجوان کو کیا پریشانی ہے جس پر گارڈز نے طیب اردگان کو جواب دیا کہ پولیس دو گھنٹے سے ایک شخص کو خود کشی کرنے سے روک رہی ہے مگر وہ ہے کہ مان نہیں رہا۔ طیب اردگان نے نوجوان کو اپنے پاس بلایا اور گلے سے لگا لیا۔ نوجوان نے اپنے ہمدرد کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور خوشی سے پھولے نہیں سمایا۔