Thursday, February 9, 2023

لاہور : ترک صدر طیب اردوان کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ

لاہور : ترک صدر طیب اردوان کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ

لاہور (92نیوز) ترک صدر طیب اردوان لاہور پہنچ گئے ہیں۔ رجب طیب اردوان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ائیرپورٹ پر ترک صدر کا استقبال کیا۔

دوسری طرف ترک صدر کی زندہ دلوں کے شہر میں آمد پر لاہور کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ مال روڈ پر سبز اور سرخ روشنیوں سے بہار آ گئی۔ طیب اردوان کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ دیا جا رہا ہے اور وہ گریٹر اقبال پارک کا افتتاح بھی کریں گے۔