راولپنڈی (92 نیوز) ترک صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد اور چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی روش سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وفد حالیہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نشانہ بننے والوں سے بھی ملا۔ ترک میڈیا وفد نے مظفر آباد پریس کلب کا دورہ بھی کیا اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کی۔