Sunday, December 4, 2022

ترک خاتون اول کا ہار نادرا کے ڈائریکٹرلاجسٹکس نے اعتزاز نیازی سے وصول کر لیا

ترک خاتون اول کا ہار نادرا کے ڈائریکٹرلاجسٹکس نے اعتزاز نیازی سے وصول کر لیا
اسلام آباد(92نیوز) نادرا کے ڈائریکٹر لاجسٹکس میجر ریٹائرڈ عامرحیات خان نے ترک خاتون اول کا عطیہ کیا گیا ہار وصول کر لیا  اور کہا کہ معاملہ نمٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک خاتون اول کا ہار جب اپنے گلے کا ہار بننے لگا تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسے گلے سے اتار پھینکا ہے۔ لیکن یہ اتنا آسان بھی نہ تھا اسی لئے تو اسے سرکار کو واپس سونپنے کیلئے ان کے نمائندہ خاص اعتزاز نیازی کو تمام دن سو سو جتن کرنے پڑے،کبھی وہ کابینہ ڈویژن گئے تو کبھی دفتر خارجہ ،گھنٹوں انتظار کے باوجود کوئی یہ ہار لینے کو راضی نہ ہوا۔ گھومتے گھماتے اور چکراتے اعتزاز نیازی نادرا کے دفتر پہنچے تو بالآخر ان کے سر سے یہ بوجھ ٹلا  ۔ لیکن موقع پر موجود ایف آئی اے حکام کب ٹلنے والے تھے،انہوں نے فورا کہہ دیا کہ ہار کا معمہ تو حل ہوا ہےاب پتہ لگایا جائے گا کہ اس ہار کے پیسے کس نے؟ کیوں؟ اور کس کے کہنے پر دیئے۔