Saturday, July 27, 2024

ترک حکام شام میں کرد ملیشیا جنگجوؤں کیخلاف اقدام سے باز رہیں ،امریکا

ترک حکام شام میں کرد ملیشیا جنگجوؤں کیخلاف اقدام سے باز رہیں ،امریکا
January 14, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے شام سے اپنی فوج کے انخلا کے معاملے پر ترکی کو دھمکی دے دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکام شام میں کرد ملیشیا جنگجوؤں کیخلاف اقدام سے باز رہیں۔ امریکانے کہا کہ ترکی نے امریکی انخلا کے بعد کرد ملیشیا پر حملہ کیا تو ترکی کی معیشت تباہ کر دیں گے ۔ امریکا کی ٹیم 15 جنوری کو ترکی کو رو س سے فضائی  دفاعی نظام خریدنے سے روکنے کی کوشش کے سلسلے میں  ترکی بھی جائے گی ۔ ترکی کے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کے معاملہ پر امریکی ٹیم روس کیساتھ دفاعی ڈیل سے متعلق  ترک حکام کو اپنے خدشات سے آگاہ کرے گی۔ گزشتہ ہفتے ترک وزیر دفاع اسماعیل دیمر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی ٹیم کو ترکی میں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نےکہا کہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ امریکا دفاعی ڈیل سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کرے۔ امریکہ ترکی کو  روس سے فضائی دفاعی نظام خریدنے سے منع کر چک اہے لیکن ترکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ ڈیل بر قرار ہے ۔