Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک جیٹ طیاروں کی عراق میں کردوں کے کیمپوں پر بمباری، ایف سولہ طیاروں نے کردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے

ترک جیٹ طیاروں کی عراق میں کردوں کے کیمپوں پر بمباری، ایف سولہ طیاروں نے کردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے
July 27, 2015
ہاکرک (ویب ڈیسک) ترکی کے جیٹ طیاروں نے عراق میں کرد باغیوں کے کیمپوں پر بمباری کی اور کردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے۔ ترکی کے ایف سولہ طیاروں نے دیار باقر ائیربیس سے اڑان بھری اور عراق کے کردستان ورکرز پارٹی کے عراقی علاقے ہاکرک میں قائم کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ ترکی نے گزشتہ روز فوجی گاڑی پر کردوں کے حملے کے بعد ان کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی ہے۔ ادھر ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ جب تک ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں عراق میں کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ ترک وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ٹیلیفون پر علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترکی نے داعش اور علیحدگی پسند کرد تنظیم کے خلاف جاری عسکری آپریشن کے جائزے کے لیے نیٹو ممالک کے سفیروں کا اجلاس بھی کل برسلز میں طلب کر لیا ہے۔