Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترک اداکار اینگن التان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

ترک اداکار اینگن التان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا
February 15, 2021

لاہور (92 نیوز) معروف ترک ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی ‘‘ کے مرکزی کردار اینگن التان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

ترک اداکار اینگن التان نے کہا، پاکستانی کمپنی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبسڈر معاہدہ منسوخ کرتا ہوں، کاشف ضمیر نے معاہدے کے تحت کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا، کاشف ضمیر کی جانب سے میڈیا کو دیئے گئے جھوٹے بیانات اور غلط معلومات سے سخت دکھ پہنچا۔ کمپنی کی جانب سے معاہدے کے مطابق رقم کا آدھا حصہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ کاشف ضمیر سے اب کوئی واسطہ نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین دوستانہ روابط اور باہمی ثقافت کے لیے پرعزم ہوں۔ انشاء اللہ جلد ذاتی حیثیت میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا۔