Friday, December 9, 2022

ترکی : 12 تارکین وطن زندگی کی بازی ہار گئے‘ لیبیا سے پاکستانیوں سمیت 102 گرفتار

ترکی : 12 تارکین وطن زندگی کی بازی ہار گئے‘ لیبیا سے پاکستانیوں سمیت 102 گرفتار
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکا ر ہو گئی۔ پانچ بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے ساحلی قصبے آئیوجک کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں بارہ افراد سمندر کی لہروں کی نذر ہو گئے۔ شام اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مہاجرین یونان کے جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔ کوسٹ گارڈز نے لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں۔ کشتی میں سوار تئیس تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رواں سال چار لاکھ تارکین وطن یونان پہنچے ہیں جبکہ روزانہ ہزاروں مہاجرین ترکی سے سمندری راستے کے ذریعے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری طرف لیبیا کے حکام نے ایک سو دوغیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جو کشتی میں سوار ہو کر یورپ جانا چاہتے تھے۔ گرفتار افراد میں پاکستانی ، موریطانیہ ، بنگلہ دیش اور نائیجیریا کے شہری بھی شامل ہیں۔ انہیں القربولی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔