Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
March 30, 2016
راولپنڈی (92نیوز) ترکش چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی آقر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال‘ دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترکش جنرل نے آپریشن ضرب عضب اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکش جنرل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے دوران تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔