ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سئولو اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ( 92 نیوز) ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سئولو اسلام آباد پہنچ گئے م وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایئرپورٹ پر مہمان کا استقبال کیا ۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سئولو دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، سلمان سئولو کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔
ترک وزیر داخلہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے ۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پاکستانی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ترک وزیر کا استقبال کیا۔