Monday, September 26, 2022

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے استعفیٰ دیدیا

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے استعفیٰ دیدیا
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے وزارت  عظمی سے استعفی دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی  کے موجودہ عام انتخابات میں حکمران جماعت کو توقع کے مطابق  نشستیں نہیں ملیں جس کی وجہ سے  حکمران پارٹی اب حکومت بنانے کیلئے چھوٹی جماعتوں کے رحم و کرم پر ہے اس لئے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے اپنا استعفی صدر طیب اردوان کو جمع کرادیا ۔ تاہم احمد داود اوغلو نئی حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں  جاری رکھیں گے۔