Saturday, July 27, 2024

ترکی کے صدر کا دورہ چلی، دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط، چلی ترکی کے لیے اہم ملک ہے: طیب اردگان

ترکی کے صدر کا دورہ چلی، دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط، چلی ترکی کے لیے اہم ملک ہے: طیب اردگان
February 2, 2016
ترکی کے صدر طیب اردگان چلی کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ چلی کی صدر نے طیب اردگان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ چلی کے سرکاری دورے پر ترکی صدر طیب اردگان نے ہم منصب مشیل بیچلیٹ سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی چلی کے ساتھ باہمی تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتا ہے۔ چلی لاطینی امریکا میں ترکی کے لیے اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم علاقائی تنظیموں کے ساتھ بھی بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر چلی کی صدر مشیل بچلیٹ نے شامی پناہ گزینوں کے معاملے پر ترکی کے کردار کو سراہا۔ چلی اور ترکی کے درمیان انیس سو نوے سے دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔