Thursday, September 29, 2022

ترکی کے سیاحتی شہر مگلا میں پانچ شدت کا زلزلہ

ترکی کے سیاحتی شہر مگلا میں پانچ شدت کا زلزلہ

انقرہ (92 نیوز) ترکی کے سیاحتی شہر موگلا میں پانچ کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موگلا میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے آیا۔ زلزلے کا مرکز شہر سے اکتیس کلومیٹر دور جنوب مشرق تھا اور گہرائی دس کلو میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔