Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی کے ساحل پر شام سے تعلق رکھنے والے ننھے تارک وطن کی لاش نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا

ترکی کے ساحل پر شام سے تعلق رکھنے والے ننھے تارک وطن کی لاش نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا
September 3, 2015
انقرہ(92نیوز)ترکی کے ساحل پر شام سے تعلق رکھنے والے ننھے تارک وطن کی لاش نے دنیا  کو  جھنجھوڑ دیا  جبکہ یورپی ممالک مہاجرین کے مسئلے پر عملی اقدامات کے  بجائے   زبانی  جمع خرچ  میں مصروف  ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے عبداللہ کُردی کےتین سالہ بیٹے ایلان کی لاش نے خواب غفلت میں سوئی ہوئی عالمی برادری کوجھنجھوڑدیا۔ دل میں داعش کے خوف سے آزاد فضا  میں رہنے  کی خواہش تھی،عبداللہ نے بیوی ریحان،   پانچ سال  کے بیٹے گالپ اور  تین سال  کے ایلان کے ہمراہ ترکی سے یورپ جانے کے لئے سفر شروع کیا۔ ابھی ان کی کشتی یونان کے جزیرے کوس کے قریب ہی پہنچی تھی کہ  الٹ گئی، حادثے میں عبداللہ تو بچ گیا لیکن اس کی بیوی  اور  دونوں  بچے  ڈوب کر  جاں بحق ہوگئے۔ ریحان اور گالپ کی لاشیں تو یونانی حکام نے نکال لیں لیکن ایلان کی لاش بہتے ہوئے ترکی کے ساحل بودرم پر جاپہنچی،  ایلان کی تصویر  جب  سوشل میڈیا پر آئی  تو اس  نے  عالمی  برادری کو  دہلا دیا۔ ادھریورپی ممالک مہاجرین بحران  کی ذمہ داری ایک دوسرے پرڈال رہے ہیں جبکہ ہنگری کی پولیس نے تارکین وطن سے بھری ہوئی ایک ٹرین کو آسٹریا کے  سرحدی شہر پر روک  دیا   اور مسافروں کو زبردستی ایک  کیمپ میں پہنچا دیا۔ اس دوران تارکین وطن نوکیمپ نوکیمپ کے نعرے لگاتے رہے۔