Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی کے جنوب مشرقی شہر میں دھماکا‘ سات اہلکار ہلاک‘ درجنوں زخمی

ترکی کے جنوب مشرقی شہر میں دھماکا‘ سات اہلکار ہلاک‘ درجنوں زخمی
March 31, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ، پولیس بس کے قریب دھماکے سے سات اہلکار ہلاک جبکہ ستائیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں تواتر کے ساتھ دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں ترکی کے گنجان آباد شہر دیار باقر میں بس ٹرمینل کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس میں دہشت گردوں نے پولیس کے کمانڈوز کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی اس واقعہ میں ملوث ہے۔