Saturday, July 27, 2024

ترکی کی عوام نے طیب اردوان کے حق میں فیصلہ دیدیا

ترکی کی عوام نے طیب اردوان کے حق میں فیصلہ دیدیا
April 16, 2017
انقرہ (ویب ڈیسک)ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نے صدر طیب اردوان کے حق میں فیصلہ دے دیا ترک صدر لامحدود اختیارات کے مالک بن گئےطیب اردوان دو ہزار انتیس تک ترکی کے صدر رہیں گےادھر اپوزیشن نے ریفرنڈم میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کے عوام نے صدر طیب اردوان کو وسیع تر اختیارات سونپ دئیے ترکی میں اب امریکا کی طرح صدارتی نظام کا راج ہو گا اور طیب اردوان دو ہزار انتیس تک صدر کے عہدے پر براجمان رہیں گے ریفرنڈم میں51.3فیصد عوام نے ترک صدر کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 48.6فیصد رائے دہندگان نے صدر طیب اردوان کے اختیارات میں توسیع کی مخالفت میں ووٹ دئیے۔ ریفرنڈم کے لیے ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےجہاں ساڑھے پانچ کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد صدر طیب اردوان کو کابینہ کے وزرا، ڈگری جاری کرنے، سینئر ججوں کے چناؤ اور پارلیمان کو برخاست کرنے کے وسیع اختیار حاصل ہو گئے ہیں۔ ادھر اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی نے ریفرنڈم میں دھاندلی کا الزام لگادیاہےحزب اختلاف کے رہنما ایردل ایکسنگر نے کہا ہے کہ الیکشن بورڈ نے بغیر مہر کے بیلٹ پیپر بھی وصول کیے اور غیرقانونی اقدامات کے ذریعے صدر طیب اردوان کو فائدہ پہنچایا آئین میں نئی اصلاحات کے تحت ملک کے وزیراعظم کا عہدہ موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے بجائے کسی اور شخصیت کے پاس جائے گا یا پھر اس عہدے کی جگہ نائب صدر لیں گے۔