Saturday, January 28, 2023

ترکی کا کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے اضافی فوجی بھیجنے سے انکار

ترکی کا کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے اضافی فوجی بھیجنے سے انکار

انقرہ (92 نیوز) ترکی نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے اضافی فوجی بھیجنے سے انکار کر دیا۔

ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار کا کہنا ہے کہ نیٹو مشن کے تحت 6 سال سے کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ نیٹو مشن کے تحت ترکی کے پانچ سو فوجی تعینات ہیں۔ مزید اہلکار بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مذاکرات جاری ہیں ، کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔