Saturday, July 27, 2024

ترکی کا عراق کے شمالی علاقوں پر فضائی حملہ ،49کرد جنگجو ہلاک

ترکی کا عراق کے شمالی علاقوں پر فضائی حملہ ،49کرد جنگجو ہلاک
February 1, 2018

دمشق ( 92 نیوز ) ترکی نے عراق کے شمالی علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں جس  کے نتیجے میں 49 کرد جنگجوؤں ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

ترکی کی فضائیہ نے عراق کے شمالی علاقوں آسوس، زاپ، آواشین اور ہرکوک پر حملے کئے ہیں ، جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے 19 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حملوں مین 49 دہشت گرد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔  کارروائی میں پی کے کے کے متعدد ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپوؤں کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔  انقرہ حکام کے مطابق دہشت گرد ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

واضح رہے ترکی نے جنوری میں پہلی بار عراق میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جارہے تھے ۔