Saturday, July 27, 2024

ترکی کا امریکا کی جانب سے شام میں آبزرویشن پوسٹس قائم کرنے پر اظہار تشویش

ترکی کا امریکا کی جانب سے شام میں آبزرویشن پوسٹس قائم کرنے پر اظہار تشویش
November 25, 2018
انقرہ (92 نیوز) ترکی نے امریکا کی جانب سے شام میں آبزرویشن پوسٹیں قائم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار کا کہنا تھا کہ اس عمل سے ترکی میں امریکا سے متعلق  منفی خیالات جنم لیں گے ۔امریکا کا  یہ اقدام خطے میں نازک حالات کو مزید پیچیدہ کر دے گا۔ انہوں نے کہا امریکا خطے میں ترک مخالف دہشتگردوں  کی حفاظت کررہا ہے۔ ترکی سرحد پار تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے  بھرپور اقدامات اٹھائے گا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز  میٹس نے چند روز قبل ترکی سے ملحقہ شامی بارڈر کے قریب آبزرویٹری پوسٹیں قائم  کرنے کا اعلان کیا تھا۔