Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی : چھاپڑی فروش نے شامی بچے کو اٹھا کر فرش پر پٹخ دیا

ترکی : چھاپڑی فروش نے شامی بچے کو اٹھا کر فرش پر پٹخ دیا
March 12, 2016
ازمیر(ویب ڈیسک)ترکی میں ایک چھابڑی فروش نے شامی بچے کواٹھاکرفرش پرپٹخ دیا واقعہ پرشہریوں نے چھابڑی فروش کوآڑے ہاتھوں لیاجبکہ گورنزازمیرنے بھی اس کےخلا ف فوری کارروائی کاحکم دے دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی میں چھابڑی فروش کے شامی بچے کے ساتھ نارواسلوک پر شہری سیخ پاہوگئے۔ ترکی کے تیسرے بڑے شہرازمیرکے ایک مقامی بازارمیں چھابڑی فروش نے ایک شامی بچے کو اٹھاکرفرش پردے مارا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ واقعہ کے بعد بازارمیں موجودافرادنے چھابڑی فروش کی حرکت کوسخت ناپسندکیااورایک شخص نے توچھابڑی فروش کوتھپڑبھی رسیدکردیا۔ ازمیرکے گورنرنے واقعہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے سکیورٹی حکام کوہدایت دی ہے کہ واقعہ کے ذمہ دارکےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔