Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی: پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک شخص کی نماز جنازہ کے بعد احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان جھڑپیں

ترکی: پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک شخص کی نماز جنازہ کے بعد احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان جھڑپیں
July 27, 2015
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی نماز جنازہ کے موقع پر پولیس اور مشتعل افراد میں جھڑپ، ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں ایک پولیس چھاپے کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص گونے اوز ارسلان کی نماز جنازہ کے بعد مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ پولیس نے مشتعل افراد کو ہنگامہ آرائی سے روکنا چاہا تو نماز جنازہ میں شریک نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے اور سڑکیں بلاک کر دیں، اسی دوران گولی لگنے سے ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف ترکی کے بائیس صوبوں میں آپریشنز ہو رہے ہیں جس کے دوران اوز ارسلان پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ ادھر ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا آپریشنز بہت جامع ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں ملک بھر سے دو سو ستانوے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سینتیس غیرملکی بھی شامل ہیں۔