Wednesday, December 7, 2022

ترکی میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہو گیا

ترکی میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہو گیا
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں انتخابی مہم ختم ہو گئی۔ ترک عوام آج نئی پارلیمنٹ کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب آج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں رواں سال دوسری بار انتخابات ہو رہے ہیں ۔ اس سے پہلے ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت قطعی اکثریت حاصل نہ کر سکی تھی جبکہ پارلیمانی جماعتوں میں مخلوط حکومت کے قیام پر بھی اتفاق رائے نہ ہو سکا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ انتخابات سے قبل ملک میں سیاسی کشیدگی اور عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بار بھی معلق پارلیمنٹ معرض وجود میں آئے گی۔