Tuesday, November 28, 2023

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک فوجی افسران سے پوچھ گچھ کی ویڈیو جاری

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک فوجی افسران سے پوچھ گچھ کی ویڈیو جاری
July 18, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک )ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت کی جانب سے باغی اہلکاروں اور ان کو سہولت فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےتیس گورنرز سمیت ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جاچکا ہے جبکہ ترک فوجی افسران سے پوچھ گچھ کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کوعوام  کی مددسےکچلنےکےبعدحکومت باغیوں کےخلاف میدان میں آگئی ہے۔ ترک حکام  نے آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں  کو معطل کردیاہےجبکہ  عدلیہ اور فوج کے چھ ہزار افراد کے علاوہ  سو سے زائد جنرل اور ایڈمرل بھی حراست میں ہیں ۔ کسی بھی شورش کامقابلہ کرنےکےلئےپولیس کے خصوصی دستوں کے اٹھارہ سو اہلکاروں کو استنبول میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ادھرترک میڈیا فوجی بغاوت کرنے والے فوج کے اہم افسروں کو منظر عام پر لے آیا۔انقرہ پولیس ہیڈکوارٹرز میں ستائیس جنرل اور ایڈمرلز سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتارافسروں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہےجس میں وہ فوج میں اپناعہدہ بتارہے ہیں۔ یہی نہیں صدر  طیب اردگان کے  ہوٹل کی جانب کی جانے والی پیش قدمی کی  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر لائی گئی ہے۔ ادھر  ترکی کے مختلف شہروں میں رات بھر ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا انقرہ اور استنبول میں ہزاروں افراد جمہوریت اور ترک صدر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔