Sunday, September 25, 2022

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو 2 سال مکمل ہو گئے

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو 2 سال مکمل ہو گئے
انقرہ (92 نیوز) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو آج 2 سال مکمل ہو گئے۔  ترکی میں دو ہزار سولہ کو آج کے روز  چند فوجیوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش کی گئی تھی جسے ترک عوام نے ٹینکوں کے آگے لیٹ کر بغاوت کو ناکام بنا ڈالا تھا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں دو سو پچاس افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ترک صدر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اٹھارہ جولائی کو ملک میں جاری ہنگامی صورتحال کو ختم کر دیا جائے گا تاہم اس کے ساتھ انھوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں لائی جائے گی۔ ترکی میں دو ہزار سولہ سے جاری کریک ڈاؤن میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو برطرف اور گرفتار کیا جاچکا ہے۔