Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل، مال روڈ پر لگے بینرز اتاردیئے گئے

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل، مال روڈ پر لگے بینرز اتاردیئے گئے
July 15, 2017

لاہور(92نیوز)ترکی میں ناکام بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور میں بینر اور ہورڈنگز لگ گئے، ٹاؤن انتظامیہ نے ہوش آنے پر تمام بینرز اور ہورڈنگز اتار لئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کےسامنے چیئرنگ کراس پر بینرز اور بڑے ہورڈنگز لگائےگئے ، جن پرترکی میں ناکام بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے کے جملے تحریر تھے،  نامعلوم افراد بینرز اور ہورڈنگز لگا کر غائب ہوگئے، داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ اطلاع پرحرکت میں آئی اور تمام بینرز اور ہورڈنگز اتار لئے گئے۔ شہریوں نے ترکی میں ہونےوالےواقعات پرلاہورمیں ہورڈنگز لگانے پرحیرت کا اظہارکیا۔  ٹی ایم او شہزاد اقبال کے مطابق ہورڈنگز بغیر اجازت لگائے گئے۔