ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد 26 گرفتار فوجی افسروں کا ریمانڈ دے دیا گیا

انقرہ (ویب ڈیسک )ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت کا باغی اہلکاروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تیس گورنرز سمیت ہزاروں سرکاری ملازم برطرف کردیئے گئے ہیں جبکہ چھبیس گرفتار فوجی افسروں کا ریمانڈ دے دیا گیا۔
ترک صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سزائے موت کا بل پاس ہونے پر دستخط کریں گے ۔ دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے کہا گولن کی حوالگی سے متعلق درخواست کو ملکی قوانین کے مطابق دیکھا جائے گا۔