Friday, September 30, 2022

ترکی میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہوگی

ترکی میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہوگی
استنبول(ویب ڈیسک)ترکی میں  عام  انتخاب کے لئے پولنگ  آج ہوگی  برسرِ اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  ایک بار پھر اکثریت حاصل کرنے کے لیے پُرامید ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمان کے چوبیسویں انتخابات میں عوام پانچ سو پچاس نشستوں کی گرینڈ   نیشنل  اسمبلی کے لئے   نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ ترک میڈیاکے مطابق  حکمران جسٹس  اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی، ری پبلکن پارٹی اور نیشنل موومنٹ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔ حکومت  بنانے کے لئے  کسی  بھی  جماعت  کو دو سو  چھہتر  نشستیں    جیتنا ہوں  گی،جسٹس  پارٹی نے رجب طیب اردگان کی سربراہی میں دوہزار گیارہ  کے  انتخابات میں پانچ سوپچاس میں سے تین سوستائیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی،طیب اردگان دو ہزار تین سے وزیرِاعظم کے عہدے پر فائض رہے تاہم گزشتہ سال وہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ دوسری  جانب  اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے   پارلیمانی   انتخابات میں کامیابی  کے لئے بھرپور انتخابی  مہم  چلائی  گئی  اور  انتخابی جلسوں میں  شہریوں کی  بڑی   تعداد میں  شرکت  نے  حکمران جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔