Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی میں ریلی پر خودکش حملے‘ 30افراد ہلاک‘ سیکڑوں زخمی‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ترکی میں ریلی پر خودکش حملے‘ 30افراد ہلاک‘ سیکڑوں زخمی‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
October 10, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک امن ریلی کے دوران دو بم دھماکے ہوئے جن میں تیس افراد ہلاک اور ایک سو چھبیس سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترک سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے خودکش تھے۔ دھماکوں سے تیس افراد ہلاک اور ایک سو چھبیس سے زائد زخمی ہوئے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سکیورٹی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یہ دھماکے شہر کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے قریب ہوئے۔ امن ریلی میں شریک افراد کرد علیحدگی پسند گروپ کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے جون میں بھی کرد نواز جماعت ایچ ڈی کی ریلی کو دیار بکیر شہر میں عام انتخابات سے قبل نشانہ بنایا گیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔