Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ترکی کے بعد ماسکو میں بھی روسی سفارتکار قتل

ترکی کے بعد ماسکو میں بھی روسی سفارتکار قتل
December 21, 2016

ماسکو (ویب ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کی ہلاکت کے چند گھنٹوں بعد ماسکو میں بھی ایک روسی سفارتکار کی لاش ان کے گھر سے ملی ہے۔ سفارتکار کو گولی مارکرقتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کے چند گھنٹوں بعد ماسکو میں بھی ایک روسی سفارتکار کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

چھپن سال کے سفارتکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتول روسی وزارت خارجہ میں لاطینی امریکا کی ڈیسک پرسینئر افسر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔