Wednesday, September 18, 2024

  ترکی میں بم دھماکوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے : ترجمان دفتر خارجہ

   ترکی میں بم دھماکوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے : ترجمان دفتر خارجہ
October 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں بم دھماکوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہےاورترکی کے عوام  اور حکومت سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام صورتوں کی شدید مذمت کرتا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ترک قوم کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔