Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ترکی : مہاجرین کی کشتی الٹنے سے چالیس افراد جاں بحق

ترکی : مہاجرین کی کشتی الٹنے سے چالیس افراد جاں بحق
January 30, 2016
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے ساحل پر مہاجرین کی کشتی الٹنے سے چالیس افرادجاں بحق ہوگئے،مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔ رواں برس سمندر میں ڈوب کر مرنے والے مہاجرین  کی تعداد دو سو اٹھارہ تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کےمطابق امن کے متلاشی مہاجرین کی ایک اورکشتی سمندرمیں الٹ گئی ۔عرب میڈیا کے مطابق بحیرہ ایجین میں یونان جانے والے مہاجرین کی کشتی الٹ گئی،حادثے کے فوری بعد ترک کوسٹ گارڈز حکام نےبروقت امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے سترسے زائدمہاجرین کوریسکیوکرلیا جبکہ مرنے والے افرادکی لاشوں کوبھی نکال لیاگیاہے۔ ادھرمہاجرین کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کاکہناہے کہ رواں برس دوسواٹھارہ مہاجرین سمندرمیں ڈوب کرمرچکے ہیں۔