Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی : شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا‘ 50 افرادجاں بحق‘ درجنوں زخمی

ترکی : شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا‘ 50 افرادجاں بحق‘ درجنوں زخمی
August 21, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دہشت گرد نے ہال کے اندر جاکر دھماکا کیا جس میں 50 افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں دہشت گردوں نے شادی کی تقریب کو ماتم میں تبدیل کر دیا۔ شام کی سرحد کے قریب شہر غازی انتپ میں شادی کی تقریب کے دوران ایک خودکش دہشت گرد نے ہال میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت ہال میں دو سو سے زیادہ افراد موجود تھے۔ خودکش دہشت گرد نے ہجوم کے اندر جا کر دھماکا کیا جس سے شادی کا ہال ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا۔ دھماکے کے بعد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ غازی انتپ کے گورنر کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔ حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ مہمت اردوان نے کہا ہے حملے میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں اس سے پہلے داعش کئی خودکش حملے کرچکی ہے۔