Friday, October 7, 2022

ترکی سے ملحقہ سرحد پر یونانی فورسز کی تارکین وطن پر آنسو گیس کی شیلنگ

ترکی سے ملحقہ سرحد پر یونانی فورسز کی تارکین وطن پر آنسو گیس کی شیلنگ
ایتھنز (92 نیوز) یونان اور ترکی کی سرحد پر تارکین وطن کا بحران دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔ تارکین وطن پر یونانی سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تارکین وطن نے یونان کی سرحدی باڑ پھلانگنے کی کوشش تو یونانی سکیورٹی فورسز نے باڑ پھلانگنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی، جس کے نتیجے میں سرحدی باڑ کے پاس آگ بھڑک اٹھی۔ ادھر یورپی یونین نے تارکین وطن سے یونان کی سرحد پار نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔