Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی دہشت گردوں کو تربیت دیکر یورپ بھیج رہا ہے : اردنی شاہ عبداللہ

ترکی دہشت گردوں کو تربیت دیکر یورپ بھیج رہا ہے : اردنی شاہ عبداللہ
March 27, 2016
لندن (ویب ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ نے ترکی پر یورپ میں داعش کے دہشت گرد بھیجنے کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ترکی داعش کے دہشت گردوں کو یورپ بھیج رہا ہے۔ اردنی بادشاہ کے یہ ریمارکس امریکی کانگریس کے ممبران سے میٹنگ کے دوران سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ترکی میں تربیت دے کر یورپ میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے امریکی سیاستدانوں کے سامنے ترکی کی جانب سے داعش سے تیل کی خریداری کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دہشت گرد ترکی کی پالیسی کے حصے کے طور پر یورپ جا رہے ہیں۔ شاہ اردن نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان بنیادپرست اسلام کے ذریعے خطے کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں جبکہ وہ اعتدال پسند عناصر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خطے میں مذہبی آپشن استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے ترکی اور اردن سرکاری طور پر اتحادی ہیں مگر پناہ گزینوں کے بحران پر دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔