Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی: خودکش دھماکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے، کردوں اور پولیس میں جھڑپیں

ترکی: خودکش دھماکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے، کردوں اور پولیس میں جھڑپیں
October 13, 2015
دیارباقر (ویب ڈیسک) ترکی میں خودکش دھماکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران کردوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ دوسری طرف خودکش دھماکوں میں ستانوے افراد کی ہلاکت پر ملک میں فضا سوگوار ہے۔ کردستان کے شہر دیارباقر میں سینکڑوں افراد نے خودکش دھماکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور واٹر کیننز کا استعمال کیا گیا تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکوں میں داعش کا ہاتھ ہے جبکہ مخالفین دھماکوں کا ذمہ دار صدر کو قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس دھماکے کرا کے کردوں کیخلاف نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دھماکے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش ہیں لیکن انتخابات بروقت منعقد ہوں گے۔ پیر کے دن لوگ ٹولیوں کی صورت میں بم دھماکوں کے مقام پر آتے رہے اور پھول نچھاور کرتے رہے۔ مرنے والوں کی یاد منانے والوں میں یورپی یونین کے سفرا بھی شامل تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔