Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ترکی: حکمران جماعت کے وزیر ٹرانسپورٹ بن علی یلدرم آئندہ کیلئے وزیراعظم نامزد

ترکی: حکمران جماعت کے وزیر ٹرانسپورٹ بن علی یلدرم آئندہ کیلئے وزیراعظم نامزد
May 20, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں حکمران جماعت کی طرف سے صدر رجب طیب اردوان کے معتمد خاص وزیر ٹرانسپورٹ بن علی یلدرم کو آئندہ وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔ بن علی یلدرم کو حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے تاہم اس بات کا باضابطہ اعلان پارٹی کے اتوار کے دن غیرمعمولی کنونشن کے بعد کیا جائیگا۔ وہ پارٹی کے چیئرمین بھی ہوں گے۔ وہ وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے صدر سے اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کے بعد وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بن علی یلدرم کو متفقہ طور پر وزیراعظم اور پارٹی سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے ایک دن پہلے احمد داؤد اوغلو نے رجب طیب سے ملاقات کے بعد پارٹی کنونشن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پارتی کی چیئرمین شپ کے امیدوار نہیں ہیں۔ بن علی یلدرم ٹرانسپورٹ، میری ٹائم افیئرز اور مواصلات کے وزیر تھے۔ انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے وہ کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کے سخت مخالف ہیں۔