ترکی ،تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 35افراد ڈوب کر ہلاک
ترکی ( 92 نیوز)ترکی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 35 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔
خبرایجنسی کےمطابق ترک کوسٹ گارڈز کی امدادی کارروائیوں کے باعث 67 افراد کو بچالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کشتی پر 180 تارکین وطن سوار تھے۔