ترکی : بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 86ہوگئی
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک امن ریلی کے دوران دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں چھیاسی افراد ہلاک اور ایک سو چھیاسی سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک امن ریلی کے دوران وقفے وقفے سے دو زور دار بم دھماکے ہوئے ،ترک سکیورٹی حکام کے مطابق دونوں دھماکے خودکش تھے، دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،سکیورٹی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دھماکے شہر کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے قریب ہوئے یہاں امن ریلی میں شریک افراد کرد علیحدگی پسند گروپ کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے،اس سے پہلے جون میں بھی کرد نواز جماعت ایچ ڈی کی ریلی کو دیارِ بکر شہر میں عام انتخابات سے قبل نشانہ بنایا جاچکا ہے۔